Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں ٹرمپ کی رجز خوانی

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کےساتھ تجارتی جنگ میں اپنی رجزخوانی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انہیں اس لئے منتخب کیا گیا ہے کہ وہ اس جنگ کی کمان سنبھالیں اور اس میں کامیابی حاصل کریں۔

ہل نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ ٹرمپ نے چین کے ساتھ واشنگٹن کی تجارتی جنگ کے نتیجے میں امریکا اور دنیا بھر میں اقتصادی جمود کے بارے میں پائی جانے والی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیجنگ کی کئی برسوں کی فریبکاری اور نیرنگی کا مقابلہ کرنے کے لئے صدر منتخب کئے گئے ہیں۔
ٹرمپ نے سابق امریکی صدور بیل کلنٹن، جارج ڈبلیوبش اور باراک اوباما پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے سابق صدور کوچاہئے تھا کہ وہ بہت ہی پہلے چین کے ساتھ اس تجارتی جنگ کوشروع کردیتے۔
مبصرین ٹرمپ کے اس تازہ بیان کو چین کے ساتھ واشنگٹن کی تجارتی جنگ کے نتیجے میں امریکا میں اقتصادی کساد بازاری کے خطرات کے بارے میں پائی جانےوالی تشویش کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس