Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • اٹلی میں کورونا سونامی، 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 34 ہزار افراد ہلاک جبکہ 7 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 53 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 812 افراد ہلاک ہو گئے، اس طرح مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 591 ہوگئی اور اس ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ ایک ہزار 739 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کورونا پر قابو پانے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے کم سے کم 34 ہزار افراد ہلاک جبکہ 7 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 53 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس