Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی امریکہ کو مذاکرات کے خاتمے کی دھمکی

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اسے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے مایوسی ہوئی ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں شمالی کوریا کے ایک عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پیانگ یانگ واشنگٹن مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں۔
شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے مائک پومپیو کی جانب سے عالمی برداری کو پیانگ یانگ کے خلاف پابندی جاری رکھنے کی ترغیب دلانے والے بیانات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات مذاکرات کے خاتمے پر منتج ہوسکتے ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کے نام  ٹرمپ کے خط کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو پومپیو کا لب و لہجہ انتہائی توہین آمیز ہے۔ 

ٹیگس