Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • جو بائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ محبوب: سروے رپورٹ

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ سے 9 فیصد آگے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جنرل اور این بی سی نیوز کی جانب سے ہونے والی مشترکہ سروے رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 9 فیصد آگے ہیں۔ تقریبا 50 فیصد امریکی جو بائیڈن اور 41 فیصد ٹرمپ کے حق میں ہیں۔

اس سے چند روز قبل فائیو تھرٹی ایٹ (FiveThirtyEight)  ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے جیتنے کے 71 فیصد امکانات ہیں جبکہ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف 29 فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

اس سے ایک روز قبل ایک سروے نتائج کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ 43 فیصد جبکہ ریاست ویسکانسین میں جو بائیڈن 48 فیصد اور ٹرمپ 42 فیصد مقبول ہیں۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

ٹیگس