Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں جنگ سے 90 فید صد رہائشی مکانات تباہ، پناہ گزینوں کی حالت ناگفتہ بہ: یونیسیف

اقوام متحدہ کے اداۂ اطفال، یونیسیف، نے کہا ہے کہ غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں 90 فی صد رہائشی مکانات پوری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں یا انھیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا کہ اس وقت غزہ کے بیشتر عوام خیموں یا ایسے گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن کی چھت ہے نہ دیواریں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ پٹی میں امداد رسانی کا کام شروع ہوگیا ہے اور متعدد امدادی تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

دریں اثنا، امدادی تنظیموں نے بتایا ہے کہ خیموں میں رہنے پر مجبور لاکھوں افراد کو سخت حالات اور مشکلات کا سامنا ہے اور ان خیموں میں حفظان صحت کی حالت بھی بہت خراب ہے اور یہ کہ پناہ گزینوں کی حالت زار ناگفتہ بہ ہے۔

 

ٹیگس