Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے سپوت اس مٹی کو سونا بنانے  کی طاقت رکھتے ہیں: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسکولوں کی تعمیر کرنے والے مخیر شہریوں کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول بنانا ہدف نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے "ہم کردکھا سکتے ہیں" کے سلوگن کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی بنیاد پر ہمارے بچے پھلے پھولیں گے اور اسکولوں کی تعمیر کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج اگر ملک میزائل اور ایٹمی توانائی مین خودکفیل ہے تو یہ اسی سرزمین کے سپوتوں اور کی محنت کا نتیجہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے بچوں میں مکمل صلاحیت پائی جاتی ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمیں سچے، سالم، نمونہ عمل، جراتمند اور اس سرزمین سے محبت کرنے والے بچوں کی تربیت کرنی چاہیے اور اس طریقے سے یہ سرزمین سونے کی دھرتی بن جائے گی۔

 

ٹیگس