Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا اپنے فوجیوں پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملوں پر برہمی کا اظہار

اقوام متحدہ نے اپنے امن فوجیوں (یونیفل) پر صیہونی حکومت کے حملوں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے یہ سلسلہ فوری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے صحافیوں کو بتایا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں، یونیفل، نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز صیہونی فوجی دستوں، آئی ڈی ایف، نے جنوبی لبنان کے مشرقی حصے میں ان کو نشانہ بنایا۔

 

اقوام متحدہ کے ترجمان نے صیہونی ٹولے کے اس اقدام پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن فوجیوں کے آپریشن میں کسی قسم کی مداخلت یا انہیں ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یونیفل کے آپریشنل علاقے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور سرگرمیاں جاری ہیں اور امن فوجیوں نے مشرقی حصے میں واقع کفر شوبا اور مارکبا میں بلیو لائن کے جنوب سے کئی فضائی خلاف ورزیوں اور فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس