توجہ کا مرکز بنا پستہ قد افراد کا ریسٹورنٹ۔ تصاویر
Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
تہران میں ایک ریسٹورنٹ ان دنوں ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا مالک اور وہاں کام کرنے والے ۹۰ فیصد افراد پستہ قد ہیں جنہیں عوام میں ’’بونا/ناٹا/کوتہ قد‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس ریسٹورینٹ کے مالک مہدی ابراہیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین سال قبل اپنے جیسے لوگوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے اس ریسٹورینٹ کی بنیاد رکھی اور اب ان کی خواہش یہ ہے کہ اس کی ایک برانچ ملک کے باہر بھی کھولی جائے۔