Oct ۲۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • آئی سی سی عالمی کپ: آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو 309 رن سے شکست دی، عالمی کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح

ہندوستان میں جاری آئی سی سی عالمی کپ کا 24 واں میچ آج آسٹریلیا اور نیدرلنڈ کے درمیان کھیلا گیا اور آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو 309 کی بھاری شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

سحرنیوز/ کھیل کود: کرکٹ عالمی کپ 2023 کا 24 واں میچ آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلا گیا۔ اس ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو آسانی کے ساتھ 309 رن سے شکست دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ رن کے حساب سے یہ عالمی کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے۔

گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ پر 399 رن بنائے اور اس طرح اس نے نیدرلینڈ کو 400 رن کا ہدف دیا۔ پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم دباؤ میں آگئی اور صرف 90 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی جبکہ ابھی صرف 21 اوور کا کھیل ہی پورا ہوا تھا۔

 

ٹیگس