Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • کرکٹ عالمی کپ: انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان میچ جاری، ہندوستانی کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟

کرکٹ عالمی کپ کا آج 29 واں میچ انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور انگلینڈ نے پاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔

سحر نیوز/ کھیل کود: کرکٹ عالمی کپ 2023 ٹورنامنٹ کا آج 29 واں میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے اور آج انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے ہندوستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ شبھمن گل اور وراٹ کوہلی دونوں جلدی آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں اور چھٹے اوور کے درمیان انگلینڈ نے ہندوستان کو 12 گیندوں پر ایک بھی رن نہیں بنانے دیا۔ کرکس ووکس نے ہندوستانی اننگز کا چھٹا اوور میڈن پھینکا۔

وراٹ کوہلی نے اس میچ میں عالمی کپ کا ایک ریکارڈ قائم کیا۔ وراٹ کوہلی نے 9 گیندیں کھیلیں لیکن کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور واپس پویلین لوٹ گئے۔ وہ اب سے پہلے عالمی کپ میں کبھی بھی صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔

آج کے میچ کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان کا یہ چھٹا میچ ہے اور پچھلے پانچوں میچوں میں ہندوستان نے پہلے گیندبازی کی ہے لیکن آج وہ پہلے بلے بازی کر رہا ہے۔ ہندوستان نے اپنے پانچوں میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔

کالی پٹی کیوں؟

ہندوستانی کھلاڑی آج میچ میں اپنے بائیں بازو پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترے۔ کالی پٹی باندھنے کا سبب ہندوستان کے مایہ ناز اسپنر اور سابق کپتان بشن سنگھ بیدی کو خراج عقید پیش کرنا تھا۔ چند دن پہلے بشن سنگھ بیدی کا لمبی بیماری کے بعد دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔

 

ٹیگس