Oct ۳۰, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • آئی سی سی عالمی کپ 2023 کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو  7 وکٹ سے شکست دے دی

ہندوستان میں آئی سی سی عالمی کپ 2023  ٹورنامنٹ جاری ہے اور آج عالمی کپ کا 30 واں میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ آج کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/: کھیل کود: پونے میں کھیلے گئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) عالمی کپ 2023  ٹورنامنٹ کے آج کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 3 اوور میں 241 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح افغانستان کو جیت کے لئے 242 رن کا ہدف ملا۔

افغانستان نے یہ ہدف آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا۔ افغانستان کی ٹیم نے 46 ویں اوور کی دوسری گیند پر 242 رن بنا کر میچ جیت لیا جبکہ اس کے صرف 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ آج کی جیت افغانستان کی اس ٹورنامنٹ کی لگاتار تیسری جیت ہے۔

افغانستان کی جیت میں اس کے 23 سالہ نوجوان تیز گیندباز فضل حق فاروقی کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 10 اوور میں 34 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فضل حق فاروقی افغانستان کے لئے عالمی کپ کے ایک مقابلے میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دوسرے گیندباز بن گئے ہیں۔ پہلے نمبر پر ابھی تک محمد نبی ہیں۔

 

ٹیگس