Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • آئی سی سی عالمی کپ کے 31 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

آئی سی سی عالمی کپ 2023 کا 31 واں میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے آسانی کے ساتھ شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی تیسری جیت تھی۔

سحر نیوز/ کھیل کود: ہندوستان میں جاری آئی سی سی عالمی کپ 2023 کا 31 واں میچ کولکاتا میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 45 اعشاریہ ایک اوور میں 204 رن بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 205 رن کا ہدف ملا۔

پاکستان نے 205 رن کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ پاکستان نے 32 اعشاریہ 3 اوور میں تین وکٹ پر 205 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کے عالمی کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی برقرار ہے۔   

قابل ذکر ہے کہ عالمی کپ 2023 کے مقابلوں میں اب تک دونوں ٹیموں نے چھ چھ میچ کھیلے ہیں۔ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور بنگلہ دیش نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔  اِس عالمی کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

آج کے میچ کے بعد پاکستان کو اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے ہیں۔

 

ٹیگس