ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان کے دورے پر جائیں گی
Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج آئندہ ہفتے افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہیں۔
خطے کے حوالے سے یہ دو روزہ اجلاس آٹھ اور نو دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں چین، ہندوستان، ایران، روس، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، کرغزستان، قازقستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ یا سینیئر نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ پیشرفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب تیس نومبر کو پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان گرم جوشی پائی گئی-