Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • تاشقند میں ہندوستان اور پاکستان کے اعلی حکام کے درمیان ملاقات ہونا مشکل، نئی دہلی
    تاشقند میں ہندوستان اور پاکستان کے اعلی حکام کے درمیان ملاقات ہونا مشکل، نئی دہلی

ہندوستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہندوستانی اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے تاشقند کا دورہ کر رہے ہیں۔

ہندوستانی وزیراعظم، ازبکستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور ایس سی او کے چونتیس جون کو ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی حکام سے ملاقات کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کون آئے گا، ہمارا اس بارے میں بھی رابطہ نہیں ہوا ہے، نریندر مودی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی ملاقاتوں میں چین اور روس کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس