پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہندوستان کی پہلی ترجیح
Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امن کا جواب امن سے ملے گاتو بات آگے بڑھے گی۔
نئی دھلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم امن کا جواب امن سے ملے گاتو بات آگے بڑھے گی۔
سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہندوستان عالمی سطح پراہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ہماری حکومت ھمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہشمند ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر کے تناظر میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے مابین لائن آف کنٹرول پر گاہے بہ گاہے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا ہے تاہم دونوں ممالک کا یہ ماننا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔