Mar ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک

چھتیس گڑھ میں جھڑپ کے دوران دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں کل پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار ہیمنت کمار اور دبارام ہلاک ہو گئے جبکہ دو اہلکار موڑارام كڑتی اور سه دیو راجواڑے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرتور تھانے سے پولیس کی مشترکہ فورس سڑک تعمیر میں شامل کارکنوں کی حفاظت کے لئے روانہ ہوئی توگرام چیرلی کے قریب جنگل میں گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس علاقے میں ہندوستان کی سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

ٹیگس