Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ 2 ہلاک 5 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں شدید جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ترال میں شدید جھڑپ میں ایک عسکریت پسند اورکشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار سمیت پانچ افرادزخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات سے جاری جھڑپ اب بھی جاری ہے کیونکہ علاقے میں حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر سمیت تین سے چار عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔

جھڑپ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکارکی شناخت منظور احمد کے طور پر کی گئی ہے۔

 

ٹیگس