Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازع

ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے سکم کے علاقے میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر چین کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1962 اور 2017 کے حالات میں بہت فرق ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ بھوٹان نے بیان دیا ہے کہ چین جہاں سڑک کی تعمیر کر رہا ہے وہ اس کی زمین ہے۔

بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان سیکورٹی کے معاملات میں باہمی تعاون قائم ہے لہذا ہندوستانی فوج اس مقام پر ہے۔

دوسری جانب تبت کے ٹرائی جنکشن پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور دونوں ممالک نے ٹرائی جنکشن پر تین تین ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔

ادھرہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت نے بھی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو گنگٹوک میں واقع 17 ماؤنٹین ڈویژن اور كلمپونگ میں واقع 27 ماؤنٹین ڈویژن کا دورہ کیا جس پرچین نے سخت اعتراض کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائی جنکشن پردونوں ممالک کے فوجی برسہا برس سے تعینات ہیں ، لیکن ڈوكا لا جنرل پر فوجیوں کی حال میں ہوئی تعیناتی کافی سنگین ہے اوردونوں ممالک اپنے مقام سے ہٹنا نہیں چاہتے ۔

 

ٹیگس