Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • اگست انقلاب کا مہینہ

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ اگست انقلاب کا مہینہ ہے اوراسی مہینے ہندوستان میں آزادی کے لئے انقلاب آیا تھا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم  نریندر مودی نے اگست کو انقلاب کا مہینہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسی مہینے ہندوستان میں آزادی کے لئے انقلاب آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1857 سے انقلاب شروع ہوا، وقت بدلا، نسلیں بدليں، مگر آزادی کی تحریک چلتی رہی جو 1947 تک چلی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہماری آزادی کو 70 سال پورے ہو جائیں گے ۔ 70 سالوں میں ملک میں روزگار بڑھانے، بے روزگاری کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے اس سال 15 اگست کو قرارداد کے دن کے طور پر منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہندوستان کےعوام سے کہا کہ غربت، نسل پرستی سے ہندوستان کو آزاد کرانے کا عزم کریں۔

ٹیگس