Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور برطانیہ کے مابین سمجھوتہ

ہندوستان اور برطانیہ نے دونوں ملکوں کے تاجروں اور چھوٹے اور محدود پیمانے کے کاروباری افراد کے لئے ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی پر اتفاق کیا ہے۔

برطانیہ یوروپی یونین سے نکلنے کے بعد ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرناچاہتا ہے ۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک پلاسٹک آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے کارروائی کے عالمی منصوبہ پر کام کرنے، سائبر سکیورٹی کے لئے دولت مشترکہ ملکوں کی مدد کرنے اور عالمی تجارتی تنظیم کے کاروبار میں سہولت کے معاہدہ پر عمل درآمد میں تکنیکی مدد دینے اور چھوٹے ملکوں کے لئے امداد بڑھانے کے تئیں پرعزم ہیں ۔

مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں نے ذمہ دار عالمی نظام قائم کرنے ، دفاع اور سائبر سکیورٹی میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ ،توانائی ،تجارت ،سرمایہ کاری ،تعلیم اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطہ کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

دوسری جانب ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچے تو ان کی آمد پر لندن میں مظاہرہ اور احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے کشمیر میں مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ٹیگس