ہندوستان: فانی طوفان سے 16 ہلاک ایک کروڑ افراد متاثر
ہندوستان میں فانی طوفان سے اب تک 16 افراد ہلاک ایک کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اوڈیشہ میں فانی طوفان کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ اوڈیشہ کے تقریبا 10 ہزار گاوں اور 52 شہری علاقوں میں امداد رسانی اور باز آبادکاری کے کام شروع کردیئے گئے ہیں ۔ اس طوفان سے تقریبا ایک کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
خیال رہے کہ فانی طوفان جمعہ کو ساحلی علاقہ سے ٹکرایا تھا ۔ یہ طوفان سب سے طاقتور مانا جاتا ہے ۔ یہ گزشتہ 43 سالوں میں پہلی مرتبہ اوڈیشہ پہنچنے والا پہلا اور گزشتہ 150 سالوں میں آئے تین سب سے طاقتور طوفانوں سے میں ایک طوفان ہے۔ اس سے پہلے 1999 میں سپر سائیکلون آیا تھا ، جس کی وجہ سے دس ہزار افراد کی موت ہوگئی تھی ۔
افسران کے مطابق 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہواوں کی وجہ سے جمعہ کو پوری میں تیز بارش اور آندھی آئی تھی ۔ طوفان کمزور پڑنے اور مغربی بنگال پہنچنے سے پہلے اس کی زد میں آئے قصبوں اور گاووں میں بہت سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور کئی مکانات پوری طرح سے نیست و نابود ہوگئے۔