May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی عوام کی اظہار ہمدردی + فوٹو

ہندوستان کے عوام نے اپنے سیل زدہ اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تین ارب تومان کی مدد ارسال کی ہے ۔

ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے  نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ امداد کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات میں یہ رقم اور زیورات ان کے حوالے کئے ۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر کی ماں بہنوں نے اپنی ایرانی ماؤں اور بہنوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے اپنے زیور اور قیمتی اشیاء بھی ہدیہ کر دیئے ۔

امام خمینی امدادی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان رقوم سے بننے والے گھر اور مدرسے ہندوستان کے شیعہ مسلمانوں کے نام سے موسوم ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ جمعے کو وہ سیل زدہ پلدخترعلاقے کا دورہ کرکے مدرسے کی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

ٹیگس