ہندوستان میں سکھوں کی ریلی میں دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی
ہندوستان میں سکھوں کی ریلی میں دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی
ہندوستان میں سکھوں کی ریلی میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست پنجاب کے ترن تارن میں پلاسور گاؤں کے نزدیک ہفتہ کو شہید بابا دیپ سنگھ جینتی کے موقع پر نکالی جارہی شوبھا یاترا میں دھماکہ ہونے میں متعدد لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس دھماکہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ترن تارن کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرو دہیا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ کی وجہ سے لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں ۔ ہلاک شدگان کی شناخت کی جارہی ہے ۔
اس سے پہلے انسپکٹر جنرل آف پولیس (بارڈر رینج ) سریندر پال سنگھ نے حادثہ میں دو لوگوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترن تارن میں گاؤں پوہ ونڈ سے ٹاہلا صاحب کے لیے شوبھا یاترا جارہی تھی کہ گاؤں پلاسور کے نزدیک پہنچنے پر شوبھا یاترا کے ساتھ پٹاخوں کو لیکر چل رہی گاڑی میں دھماکہ ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ انھوں نے بتایاکہ دھماکہ شدید تھا۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ حادثہ پٹاخوں میں چنگاری گرنے سے ہوا ۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق حادثہ میں تقریبا چھ لوگوں کے ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔