Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کی سرحد پر میزائلیں تعینات، جنگ کی تیاری شروع

ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

حقیقی کنٹرول لائن ایل اے سی پر چین کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے بھی پیشرفتہ ائیر ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیئے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ ائیرڈیفنس سسٹم پوری طرح سے تیار ہے اور اگر چین کے کسی طیارے نے ایل اے سی کو عبور کیا تو ان میزائلوں کے ذریعے انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا جائے گا۔

ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ سرحد پر موجودگی اور طاقت میں اضافے کے تحت ہندوستانی فوج اور انڈین ائیرفورس نے ائیر ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے تاکہ پپلز لیبریشن آرمی پی ایل اے کے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی جرات نہ کریں اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں فضا میں ہی مار گرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ہیلی کاپٹرز ایل اے سی پر بہت نزدیک پرواز کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ کشیدگی والے تمام علاقوں میں چینی طیارے پرواز کر رہے ہیں۔

ٹیگس