Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ تعلیمی نصاب سے اسلامیات کو حذف کرنے کی کوشش ناکام

ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں اپوزیشن جماعتوں نے تعلیمی نصاب سے اسلامیات کو حذف کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے ریاستی حکام کورونا وائرس کے بہانے تعلیمی نصاب میں کمی کر کے بعض کتب کو حذف کرنا چاہتے تھے جن میں اسلامی تعلیمات پر مشتمل کتب بھی شامل تھیں۔ مگر یہ خبر ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آنے کے بعد حزب اختلاف بالخصوص مسلمانوں نے اس کی سخت مخالفت کی اور اسے اسلام کے ساتھ مقابلہ آرائی سے تعبیر کیا۔

حزب اختلاف اور مسلمانوں کے شدید اعتراض کے بعد ریاست کرناٹک کے حکام کو اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرنی پڑی۔ اپوزیشن جماعتوں کا حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں یہ کہنا ہے کہ وہ ملک میں موجود مذہبی اقلیتوں کو کمزور کرنے کے درپے ہے اور وہ اس کے لئے کورونا وائرس کو ایک وسیلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

حالیہ برسوں میں ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور تشدد و انتہا پسندی کے مختلف واقعات میں سیکڑوں مسلمان جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس