ہندوستان کا ایک مسافر بردار طیارہ حادثے میں دو ٹکڑے ہوا، پائلٹ سمیت تین کی موت
Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان کی سرکاری ائير لائن، ائیر انڈیا کا ایک مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہو گيا جس کے بعد اس کے دو ٹکڑے ہو گئے۔
ائير انڈیا نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ بوئنگ 737 نوعیت کا یہ مسافر بردار طیارہ ایک سو اکانوے مسافروں کے ساتھ دوبئي سے کالیکٹ کے لیے روانہ ہوا تھا اور کالیکٹ ہوائي اڈے پر حادثے کا شکار ہو گيا۔ بیان کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل گيا اور اس کے دو ٹکڑے ہو گئے۔
ابتدائي رپورٹوں کے مطابق اس حادثے میں طیارے کے پائلٹ اور دو مسافروں کی موت ہو گئي جبکہ پینتیس مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ مسافروں کی نجات کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ائير انڈیا نے بتایا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹوں سمیت عملے کے چھے ارکان موجود تھے۔ ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے ادارے نے حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔