Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran

ہندوستانی ریاست کیرالا میں ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹوں سمیت کم از کم 20 مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا کا بوئنگ 737 دبئی سے کیلی کٹ پہنچا تھا جس میں عملے سمیت 191 افراد سوار تھے اور بارش کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 10 شیرخوار بچے بھی سوار تھے۔ کیرالا پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں کم ازکم 20 مسافر ہلاک ہوئے۔

مقامی ٹی وی کا کہنا تھا کہ طیارہ رن میں لینڈنگ کے دوران حادثے کے باعث دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوا۔

سول ایوی ایشن کی وزارت کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر امدادی کام جاری ہیں اور مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ نہیں لگی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس