Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • کانگریس رہنما راہل گاندھی کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید

انڈین کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور اہم رہنما راہل گاندھی نے حکومت کو ہندوستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکمت عملی کی حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اہم مرکزی رہنما راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سرحد پر چین کی حکمت عملی اور سرگرمیوں پر میڈیا حکمت عملی کے ذریعہ پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

سرحد پر چین کی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومت ہندوستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چین کی زمینی سیاسی حکمت عملی کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جا رہی میڈیا حکمت عملی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ عام بات ہے جو ہندوستان کی حکومت چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے تعمیراتی کاموں کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چین کی یہ حکمت عملی ہندوستان کے لئے ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط حکمت عملی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا۔

ٹیگس