Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • حکومت اور کسانوں میں ڈیڈ لاک برقرار

ہندوستان میں کسانوں کے مسئلے پر کانگریس نے حکومت سے اپنے کئے گئے وعدوں پرعمل در آمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کسانوں کےجاری احتجاج و مظاہرے سے تشویش میں مبتلا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے رات گئے میٹنگ کی اور کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے راستوں کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسان رہنماؤں کو روڈ جام ختم کرکے اور براری میدان میں آکر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسانوں نے اس پر عمل کیا تو کسانوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ تاہم کسان تنظیموں کے رہنماوں نے حکومت سے بات چیت کیلئے کسی بھی شرط کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

کسان رہنما یوگندر یادو نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں مذاکرات کے لئے حکومت کی کسی بھی شرط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

دوسری جانب کانگریس کے رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کرکے سرمایہ داروں کی پرورش کررہی ہے اور کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ فراموش کر چکی ہے۔

ٹیگس