Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے مزید 512 افراد جاں بحق

ہندوستانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 36 ہزار 652  نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 8 ہزار 211 ہو گئی ہے۔ تاہم ہندوستان میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اور اس کے مقابلے میں 42 ہزار 534 مریض شفایاب ہوئے۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید 512 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 700 ہوگئی ہے۔

در ایں اثناء ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کورونا ویکسین اگلے چند ہفتوں میں تیار ہوجائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میں اسے لگانے کا کام شروع ہوجائے گا ۔ نریندر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کومد نظر رکھتے ہوئے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ٹیگس