کشمیر میں 3 عسکریت پسند جاں بحق
Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک آپریشن کے دوران 3 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
سرینگر کےہوکرسرعمرآباد میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں 3 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران ہندوستانی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق شوپیاں اور پلوامہ سے تھا۔
ہندوستانی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران علاقے کا محاصرہ کیا اور اس دوران داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رہیں۔