ہندوستان: یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات، سکیورٹی سخت
یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں چاروں طرف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے صدر رامناتھ کووند نے کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان، جمہوریت کا دنیا میں وسیع مثالی ماڈل بن کر ابھرا ہے ۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اورمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1950 میں آج کے دن ہمارا آئین نافذ ہوا اور اسی کے ساتھ ان بہادر جوانوں کو بھی سلام پیش کرتےہیں جنہوں نے اپنی بہادری سے جمہوریہ ہند کی حفاظت کی ۔
ہندوستان میں آج 72 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اور یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےلئے بھی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔