کسانوں کے مسئلے پرراجیہ سبھا میں دوسرے دن بھی زبردست ہنگامہ
کسانوں کے معاملے پر راجیہ سبھا میں آج بھی زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب عام آدمی پارٹی (آپ) کے تینوں ممبران پارلیمنٹ سنجے سنگھ ، سشیل کمار گپتا اور این ڈی گپتا کو ایوان سے نکال دیا گیا۔
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے بعد صدر کے خطاب پر بحث شروع کرانے کی کوشش کی ، اس کے بعد ’آپ‘ کے سنجے سنگھ ، سشیل کمار گپتا اور این ڈی۔ گپتا اپنی اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور نعرے لگانے لگے۔ انہوں نے ’زرعی قوانین ختم کرو‘ کے نعرے لگائے۔
ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ صدر کے خطاب پر بحث کے دوران کسانوں کے معاملے پر بحث کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ایسی صورتحال میں ان اراکین کا ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا غیرمناسب ہے۔ یہ لوگ کسانوں کے معاملے پر واقعتا بحث نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تینوں ممبران سے درخواست کی کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں ، لیکن اس پر تینوں ارکان، نعرے لگاتے رہے۔ جس کے بعد نائیڈو نے کہا کہ تینوں ارکان پارلیمنٹ کو ضابطہ 255 کے تحت ایک دن کیلئے ایوان کی کارروائی سے خارج کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ کل بھی کسانوں کے مسئلے پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں ہنگامہ ہوا تھا اور حزب اختلاف کے اراکین نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا اور حزب اختلاف کے ہنگاموں کے باعث وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہ ہو سکا اور چیئر مین وینکیا نائیڈو نے کارروائی بدھ تک کے ملتوی کر دی تھی۔