Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر قاتلانہ  حملہ

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن آفس پہنچی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کے محافظ انہیں فوری طور پر لے کر اسپتال روانہ ہوئے تاہم اس وقت وہ مکمل طور پر بے ہوش تھیں۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 66 سالہ ممتا بنرجی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔  

 تازہ اطلاعات کے ممتا بنرجی نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اورحملہ آوروں کی تعداد 4 سے 5 تھی، تاہم محافظوں کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ بنرجی مکمل علاج کے لیے آج نندی گرم سے کولکتہ روانہ ہوں گی۔

ٹیگس