Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ بنگلہ دیش

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بنگلادیش کے دو روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی صبح ڈھاکہ پہنچے۔

ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنے ہندوستانی ہم منصب کا استقبال کیا۔ ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ گارڈ آ‌ ف آنر کا معائنہ کیا۔ نریندر مودی بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے، شیخ حسینہ کی دعوت پر بنگلادیش گئے ہیں۔  

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے استقبال کی سرکاری تقریب کے بعد شہدائے بنگلادیش کے قومی میموریل گئے اور بنگلادیش کی جنگ آزادی میں شہید ہونے والوں کی یادگار پر حاضری دی۔ نریندر مودی بنگلادیش میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران بانی بنگلادیش شیخ مجیب الرحمان کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے علاوہ ، اپنی بنگلادیشی ہم منصب کے ساتھ میٹنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات بھی کریں گے ۔
بنگلادیش کے صدر عبدالحمید اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات بھی نریندر مودی کے پروگرام میں شامل ہے۔

 

ٹیگس