ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری 3 ہزار کے قریب افراد ہلاک
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا کے دوسرے طوفان نے ملک کے اعتماد اور حوصلہ کو متزلزل کردیا ہے ۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 3 لاکھ 52 ہزار991 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2 لاکھ 19 ہزار272 مریض صحت مند بھی ہوگئے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 4 ہزار 382 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
اسی دوران مزید 2 ہزار812 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 95 ہزار123 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ کورونا کے دوسرے طوفان نے ملک کے اعتماد اور حوصلہ کو متزلزل کردیا ہے، لیکن ڈاکٹروں اور ماہرین کی کی رائے پر چلتے ہوئے سرکار اور سماج کے صبرو تحمل اور تادیبی کاوشوں سے اسے بھی شکست دیں گے۔
نریندر مودی نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی ترجیح کورونا کو شکست دینا ہے۔