Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے 24 گھنٹے میں 3645 افراد ہلاک

ہندوستان میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 3 لاکھ 79 ہزار257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار507 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3 ہزار 645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار832 ہوچکی ہے ۔

ٹیگس