ہندوستان میں طوفان سے تباہی، لاکھوں لوگوں کی منتقلی
ہندوستان کے حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں طوفان ساحل سے ٹکرائے گا ۔
ہندوستان کی ریاست بنگال میں طوفان سے ہونے والی تباہی کے دوران 2 افراد بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے اور 80 کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بدھ کے روز دوپہر تک اوڈیشہ کے چاندبلی دھامرا (Chandbali-Dhamra) بندرگاہ کے قریب ہی یاس طوفان ٹکرانے کا امکان ہے۔
طوفان یاس (Cyclonic Yaas) نے منگل کی شام شدت اختیار کرلی اور ہندوستان کے مشرقی ساحل کی طرف زبردست تباہی مچائی۔ یہ طوفان اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں ساحل سمندر سے ٹکرانے کے قریب ہے۔
در ایں اثناء مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بنگال میں طوفان کے دوران 2 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے اور 80 مکانات کو نقصان پہنچا اور ریاست نے تقریبا 9 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا ہے۔