Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مندر پر حملہ، وزارت خارجہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طلبی

ہندوستان نے پاکستان میں ایک مندر پر ہونے والے حملے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے اور توڑ پھوڑ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ہمسایہ ملک میں اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر حملے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے کی رپورٹ قابل تشویش ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مندر کو دوبارہ بحال کرے گی۔

عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات  دیئے۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

مندر میں توڑ پھوڑ کا کیس آج 6 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

ٹیگس