Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے عسکریت پسند جاں بحق

وسطی ضلع بڈگام کے موچھو علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے موچھو میں ہفتے کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس تصادم کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ضلع بڈگام کے موچھو میں ہفتے کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مارے جانے والے عسکریت پسند سے ایک اے کے 47 اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔ تلاشی آپریشن جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت  ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایم جی کنسٹرکشن سائٹ پر گذشتہ شب ہونے والے ایک  دھماکے میں ایک کمسن سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس