ہندوستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں چالیس فیصد کی کمی
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گذشتہ دو برسوں کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں چالیس فیصد کمی آئی ہے۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایک ہندوستانی عہدیدار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ کوویڈ انیس کے باعث راجستھان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی آنے کے ساتھ ہی اس ملک کو دوہزار اکیس میں ہائیڈروکاربن کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا ہے۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں اس ملک کے تیل اور گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔