Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • برکس کا اختتامی بیان

ہندوستان کی میزبانی میں برکس سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں، بین الافغان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برکس سربراہی اجلاس کا اختتامی بیان جمعے کو جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں شہری امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بین الافغان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

برکس سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں افغانستان میں خواتین، بچوں، اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ جمعرات کی رات ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کا موضوع رکن ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور اتفاق کا فروغ تھا، لیکن اجلاس میں زیادہ توجہ افغانستان کی تبدیلیوں پر دی گئی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ افغانستان کو اپنے پڑوسی ملکوں کے لئے خطرے ، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کا ذریعہ نہیں بننا چاہئے۔پانچ ملکی برکس گروپ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حمل، دہشت گردی کے مالی نیٹ ورک اور محفوظ ٹھکانوں کے خلاف موثر کارروائی سمیت دہشت گردی کے وسیع تر مقابلے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ٹیگس