Oct ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ہم ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں : راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ستیہ گرہ رکے گا نہیں ۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے جارہی پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج منگل کے روز کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

کانگریس کے سابق صدر کے ساتھ محترمہ گاندھی نے بھی انہیں حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا اور لکھنٔو کے دورے پر آرہے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ بغیر آڈر اور بغیر ایف آئی آر انہیں حراست میں کیوں رکھا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہیں، ہار نہیں مانیں گی،۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں‘ محترمہ گاندھی نے کہا  نریندر مودی جی آپ کی حکومت نے بغیر کسی آرڈر اور ایف آر آئی کے مجھے گزشتہ 28 گھنٹے سے حراست میں رکھا ہے‘ کسانوں کو کچلنے والے یہ شخص اب تک گرفتار نہیں ہوا ۔ کیوں ۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں پرتشدد جھڑپ میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

حالات بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر ضلع میں حکم امتناعی اورانٹرنیٹ خدمات متاثر ہیں۔ آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس