Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں یوم سیاہ

ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

آج یوم سیاہ کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف  میں جلسے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو موت کی نیند سلا کرخوفناک جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے اپنی قرارداوں پر عمل کروائے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان نے اپنی فوجیں سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتاریں جس کے بعد سے کشمیری عوام ہرسال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

 

ٹیگس