ہندوستان میں مساجد پر حملوں کی مذمت
Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
جمعیت علماء ہند نے ہندوستان میں مساجد پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
جمعیت علماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے تریپورہ میں ہونے والے فساد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق 12 مسجدوں پر حملے ہوئے، جلوس کے دوران کی گئی آتشزنی سے مذہبی عبادت گاہوں اور مسلمانوں کی دکانوں اوردیگر املاک کو زبردست نقصان پہنچاہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف اب تک کسی ٹھوس کارروائی کا نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے اور نفرت کی سیاست ملک کو تباہ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ایک مخصوص نظریہ کو ماننے والی پارٹی اقتدارمیں آئی ہے فرقہ پرست عناصراور ان کی تنظیموں کو ایک طرح سے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں انتہا پسند ہندو مختلف قسم کے بہانوں سے اس ملک کے مسلمانوں پر حملے کر کے ان کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔