Nov ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران اور 6 ممالک کی شرکت سے ہندوستان میں علاقائی سکیورٹی کی کانفرنس شروع

ایران اور 6 ممالک کی شرکت سے افغانستان کے موضوع پر علاقائی سکیورٹی کی کانفرنس آج صبح نئی دہلی میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی صدارت میں شروع ہو ئی ۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرتیسری علاقائی سکیورٹی کانفرنس کا آغازہوگیا ہے اس کانفرنس میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی سمیت روس، ہندوستان، تاجیکسشتان، ازبکستان، قرقزستان اور ترکمنستان کی قومی سلامتی کے مشیر اور سیکریٹری بھی شریک ہیں تاہم اس کانفرنس میں پاکستان اور چین کے قومی سلامتی کے مشیر شریک نہیں ہیں۔

اس اجلاس میں علاقی اور اسی طرح افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کل رات نئی دہلی پہنچے جہاں انھوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسلسل کشیدگی اور بحران پیدا کررہا ہے۔

علی شمخانی نےافغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں تیسری علاقائی کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ غیرعلاقائی طاقتیں خطے میں مسلسل بحران پیدا کررہی ہیں۔

ٹیگس