Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ہاکی میں ہندوستان نے پاکستان کو ہرا دیا

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان تیسرا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

ڈھاکہ میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، ہندوستان نے پہلے ہی کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں  تبدیل کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا، لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ قبل پاکستان نے گول کرکے برتری کو کم کردیا۔ چوتھے کوارٹر میں ہندوستان نے ایک اور گول کرکے ہندوستان کی برتری تین ایک کردی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

پاکستان، چیمپیئنز ٹرافی میں تیسرا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ میں ہندوستان سات پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹیگس