Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • روس اور ہندوستان کی اسٹریٹیجک شراکت مضبوط بنانے پر زور

روس کے صدر پوتین اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں چھے دسمبر کو دہلی میں اعلی رتبہ روسی وفد کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔

روس اور ہندوستان کے سربراہوں نے نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد ہونے والے معاہدوں پرعمل درآمد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے پرزور دیا۔

 روس کے صدر اور ہندوستان کے وزیراعظم نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں بحرالکاہل، مشرق بعید کے علاقے کے حالات سمیت بین الاقوامی اسٹریٹیجک امن و استحکام سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 ہندوستان، ایشیا میں روس کا اہم فوجی اور تجارتی پارٹنر ہے اور ماسکو نے سابق سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد سے اب تک اس ملک کو دسیوں ارب ڈالر کے اسلحے فروخت کئے ہیں۔

اس وقت روس اور ہندوستان کے درمیان براہموس میزائل، ففتھ سیریز کے لڑاکا طیاروں، سوخو تھرٹی اور ٹی نائنٹی ٹینک کی مشترکہ ڈیزائننگ سے متعلق تعاون جاری ہے۔

ٹیگس