Dec ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اومیکرون کے  213 کیسز

ہندوستان میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے 15 ریاستوں میں کل 213 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 90 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

ہندوستان  کی مرکزی وزارت برائےصحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو بتایا کہ دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 57 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں 54 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 57 لاکھ 5 ہزار 39 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 138 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 670 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6317 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں ابھی 78 ہزار 190 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔اسی دوران 6906 لوگوں کو کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 42 لاکھ ایک ہزار 996 افرادکووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 29 ہزار 512 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 73 لاکھ 56 ہزار 171 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگس