Dec ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں راجیہ سبھا کا سرمائی اجلاس قبل از وقت ملتوی

ہندوستانی پارلیمنٹ راجیہ سبھا کےموسم سرما کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ہی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی ہو گیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے خبردی ہے کہ راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ کو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی - سرمائی سیشن کو تیئیس دسمبر تک چلنا تھا لیکن اس پورے سیشن میں ایک دن بھی صحیح طرح کام کاج نہیں ہوسکا - اپوزیشن کے بارہ ارکان کی معطلی پر حزب اختلاف کے اراکین احتجاج کرتے رہے جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ امور اجے مشرا کے استعفے کے مطالبے کو لے کر بھی اپوزیشن ہنگامہ کرتا رہا جس کی وجہ سے سرمائی اجلاس میں کام کاج نہ ہوسکا -

لوک سبھا میں بھی کم وبیش یہی صورتحال دیکھنے کو ملی ۔ وزیرمملکت برائےداخلہ امور کے استعفے کے مطالبے کو لے کر حزب اختلاف کے ارکان نے منگل کو مارچ بھی کیا تھا لیکن حکومت نے ابھی تک اس مطالبے کو ماننے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے -

واضح رہے کہ لکھیم پور سانحے میں وزیرمملکت کے بیٹے کو اصل ملزم بنائے جانے کے بعد سے ہی اپوزیشن اجے مشرا کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے۔

ٹیگس